تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:زیرتعمیرسڑکوں کےمنصوبے رواں سال مکمل کرلیےجائیں گے،DCo

ڈیرہ غازیخان (جنیدملک سے).ڈی سی او افتخارعلی سہو نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے رواں مالی سال کے اندر مکمل کر لیے جائیں گے . اکثریت منصوبوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے . اراکین قومی وصوبائی اسمبلی پیکجز 2012-13 کے تحت پانچ صوبائی اور دو قومی حلقوں میں 43 سکیموں پر 28 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے . انہوں نے یہ بات سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے موقع پر کہی . انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعلی پنجاب و ایم پی اے سردار دوست محمد کھوسہ کے حلقہ پی پی 243 میں سڑکوں کے پانچ منصوبوں پر تین کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ پرانے شہزاد سینما سے گلزار �آئس فیکٹری ، شا کر ٹاون تا وڈانی مسجد،چوک بابراں تا گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول اور بلاک نمبر 30 اور 31 کی درمیانی سڑک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے. اسی طرح سردار سیف الدین خان کھوسہ کے قومی حلقہ این اے 173 میں کوٹ چھٹہ جھوک اترا روڈ بستی خلیل آباد براستہ بستی پھیری والا ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دوست علی گورمانی ، عیدن والا اور خان والا ، گدپور روڈ تا بستی جیون خان جندانی ، غوث آباد تا ذوالفقار کالونی روڈ کی تعمیر جلد مکمل کر لی جائے گی .

یہ بھی پڑھیں  شورکوٹ:تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ڈاکٹرزکی کمی اورغفلت ولاپرواہی کی وجہ سے شہری پریشان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker