تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:سیلاب سےمتاثرہ سڑکوں کی مستقل بحالی کیلئےتخمینہ طلب کرلیاہےDCO

ڈیرہ غازیخان ( جنیدملک سے).ڈی سی او ڈیرہ غازیخان افتخار علی سہو نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی مستقل بحالی کیلئے تخمینہ طلب کر لیا گیا ہے جلدہی تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا . انہوں نے یہ بات متاثرہ سڑکوں کے معائنہ کے دوران بریفنگ لیتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ گزشتہ سیلاب سے ڈیرہ غازیخان کی بیشتر سڑکیں متاثرہوئیں جن کی عارضی مرمت کر کے ٹریفک کیلئے بحال کر دیاگیاہے . ڈی سی او افتخارعلی سہو نے کہاکہ حکومت پنجاب دیہاتوں کو شہروں سے منسلک کرنے کیلئے رابطہ سڑکو ں کا جال بچھا رہی ہے . اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی بیشتر سکیمیں روڈز پر مشتمل ہیں جن کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا جا رہاہے . انہوں نے محکمہ پراونشل ہائی وے اور این ایل سی کے افسران کو ہدایت کی کہ مانکہ کینال کے مغربی کنارے کے متاثرہ حصوں کی کھدائی کر کے دوبارہ تعمیر کرایا جائے . اس موقع پر ا یس ای پراونشل ہائی وے محمد سرفراز بٹ ، این ایل سی کے کرنل (ر) محمد عارف ، ایکسیئن پراونشل ہائی وے شفقت حسین بخاری ، ڈی او پی ملک غلام فرید ، ایس ڈی او پراونشل ہائی وے فاروق احمد تالپور ، ڈسٹرکٹ منیجر این ایل سی خالد صبغت اللہ ا ور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے . علاوہ ازیں ڈی سی او ا فتخارعلی سہو نے کہا ہے کہ غازی میڈیکل کالج کی تعمیر دو ماہ کے اندر مکمل کر لی جائے گی .اکثریت تعمیراتی کام مکمل کر لیے گئے ہیں . منصوبہ کے تحت 522کنال رقبہ پر میڈیکل کالج اور ضلعی صدر ہسپتال کا توسیعی منصوبہ مکمل کیا جا رہاہے جس پر تقریبا تین ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں . مزید براں حکومت پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں ٹیچنگ سہولیات کی فراہمی کیلئے چھ کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں جن میں سے تین کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں .

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضاگیلانی کی 5مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker