تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:جدید ماڈل بازارمیں دکانوں کی الاٹمنٹ کیلئے15 دسمبرتک درخواستیں طلب، ڈی سی او

ڈیرہ غازیخان( جنید ملک سے).حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کے جدید ماڈل بازار میں دکانوں کی الاٹمنٹ کیلئے 15 دسمبر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں . یہ بات ڈی سی او افتخارعلی سہو نے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران کہی . انہوں نے کہاکہ ماڈل بازار کو 15 دسمبر تک ہر صورت میں مکمل کیا جائے اور میرٹ پر دکانیں الاٹ کی جائیں . ڈی سی او کوبتایاگیاکہ منصوبہ پر تین کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جن میں 120 شیڈ دکانیں ، فوڈ سٹریٹ، پارکنگ ، بچوں کیلئے پارک، دفتر ، مسجد ، بیت الخلاء اور دیگر تعمیراتی کام شامل ہیں . اس موقع پر ڈی اوانٹرپرائز ز شفیق احمد کھوسہ ، ڈی او بلڈنگز سید مسعود احمد بخاری ، ایس ڈی اوز ملک اللہ بخش ، عامر شاہ اور دیگر متعلقہ افسران

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button