تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:DCOکےسرکاری سکولوں کو ناجائزہ قابضین سے خالی کروانےکیلئےاحکامات جاری

ڈیرہ غازیخان(جنید ملک سے).چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ کی خصوصی ہدایت پرڈی سی او افتخارعلی سہو نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں سرکاری سکولوں کو ناجائزہ قابضین سے فوری واگزار کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں . سکولوں کی عمارتوں اور رقبہ پر غیر قانونی رہائش پذیر افراد کو بیدخل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنروں کی سربراہی میں پولیس فورس ، تعلیم ، ریونیو اور ٹی ایم اے افسران پر مشتمل خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں جو قبضہ چھڑانے تک موقع پر موجود رہیں گے . ٹرائیبل ایریا میں بی ایم پی فورس ، محکمہ تعلیم اور ریونیو افسران کی معاو نت کرے گی . ڈی سی او نے یہ احکامات محکمہ تعلیم کے معاملات سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے . ا جلاس میں ڈی پی او چودھری محمد سلیم ، پی اے طارق علی بسرا ، اے ڈی سی محمد شاہد ، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ای ڈ ی او ایجوکیشن ، ڈ ی ای او سکینڈری و ایلیمنٹری اور ڈی ای او زنانہ کے علاوہ ریونیو افسران نے شرکت کی . ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں گرلز و بوائز سرکاری سکولوں میں غیر قانونی قابضین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر کے انہیں دو یوم کے اندر قبضہ مافیا سے واگزار کرا کے محکمہ تعلیم کے حوالے کریں تاکہ وہاں اساتذہ اپنے سکول کی عمارت میں بچوں کو تعلیم دے سکیں. ڈی سی او نے ہدایت کی کہ جن سکولوں میں غیر قانونی طورپر خواتین رہائش پذیر ہوں وہاں لیڈیز پولیس کی مدد سے آپریشن کر کے انہیں وہاں سے بے دخل کیا جائے . اسسٹنٹ کمشنر سکولوں کی واگزار ی بارے سر ٹیفکیٹ انہیں ارسال کریں.انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے افسران و سکولوں کے سربراہوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ واگزارکیے گئے سکولوں پر دوبارہ قبضہ نہ ہونے دیں اور ایسے عناصر بارے ضلعی انتظامیہ و پولیس کو تحریری طو رپر آگاہ کریں تاکہ ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاسکے . ڈی سی او نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ واگزار ہونے والے سکولوں کی نگرانی کیلئے وہاں پولیس گشت کا بندوست کرے

یہ بھی پڑھیں  بھارت میں انتہا پسند ہندو مسلم دشمنی میں پاگل ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker