تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان:ڈی سی اوکا علی الصبح شہر کے مختلف بلاکوں کااچانک معائنہ

ڈیرہ غازی خان (جنید ملک سے). ڈی سی او ڈیرہ غازیخان افتخار علی سہو نے علی الصبح شہر کے مختلف بلاکوں کا اچانک معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ٹی ایم اے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے مسائل حل کرنے کیلئے ماڈل ٹاون ، گدائی اور بھٹہ کالونی میں سیوریج لائن بچھانے کیلئے تخمینہ پیش کیا جائے . کوئی بھی مین ہول بغیر ڈھکن کے نظر نہ آئے. نالیوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ واٹر سپلائی کی لیکج کو بلاتاخیر بند کیا جائے . ڈی سی او نے کہاکہ وہ اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے . عوام سے براہ راست شکایات سننے کیلئے وہ ہر گھر تک جائیں گے انہوں نے کہاکہ شہری بلاکوں میں عمارتی ملبہ ، کچرے کے ڈھیر اوردیگر تعمیراتی سامان فوری طو رپر اٹھالیا جائے . ڈی سی او افتخار علی سہو نے پیدل چل کر بلاک 13,14,15,16 اور وائی بلاک کے گلی محلوں میں جا کر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا . اس موقع پر ٹی او آئی اینڈ ایس تاج محمد بزدار ، چیف آفیسر جاوید اقبال جسکانی ، ٹی اوآر چودھری محمد ارشد ، عبدالماجد ، محمد عمران جتوئی ، قسور عباس اور دیگر ٹی ایم اے کے اہلکار موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ پیر کی رات پاکستان پہنچیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker