تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان:ریونیو افسران واجبات کی وصولی کی مہم کو مزید تیزکریں،ڈی سی او

ڈیرہ غازی خان(جنید ملک سے).ڈی سی او ڈیرہ غازیخان افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی کی مہم کو مزید تیز کریں اور دیئے گئے حکومتی ٹارگٹ کے حصول کیلئے محنت ، لگن اور دیانتداری سے فرائض سرانجام دیں . انتقالات فیس کی درست ادائیگی اورریونیو ریکارڈ کو بہتر انداز میں مرتب کرنے کی ہدایت انہوں نے یہ بات سرکاری واجبات کی وصولی کا جائزہ لینے سے متعلق ضلع بھر کے مال افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ ریکوری کے معاملے میں تحصیلداروں، قانونگو اور حلقہ پٹواریوں کو سخت ہدایات جاری کریں اور کسی بھی باقیدار سے کوئی رو رعایت نہ برتی جائے . انہوں نے کہا کہ نادہندگان سے آبیانہ ، زرعی انکم ٹیکس کے واجبات کی وصولی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے اور اس سلسلے میں نادہندگان کو نوٹس جاری کیے جائیں . ڈی سی او نے تحصیل تونسہ اور کوٹ چھٹہ میں سرکاری واجبات کے مقررہ ہدف کو حاصل نہ کرنے پر متعلقہ مال افسران کے خلاف کارروائی کرنے اور دونوں تحصیلوں میں واٹر ریٹ کی ریکوری بارے رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر انہیں ارسال کرنے کی ہدایت کی . انہوں نے کہا کہ مال افسران باقیداروں سے واجبات کی وصولی کیلئے فیلڈ میں جائیں اور بقایا جات نہ دینے والے زمیندارو ں کے خلاف کارروائی کر کے ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں . انہوں نے کہاکہ ایسے ریونیو افسرجنہوں نے اپنے ایریا کے بقایا جات وصول نہیں کیے ان کے کیس بو رڈ آف ریونیو کو بھیجے جائیں گے . ڈی سی او نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اپنی تحصیلوں میں زیر ا لتواء جمعبندیوں کی تکمیل کے عوامل جلد مکمل کریں . اجلاس میں انتقالات فیس ، سٹیمپ ڈیوٹی ، رجسٹریشن فیس ، زرعی انکم ٹیکس ،کیپیٹل ویلیو ٹیکس ، آبیانہ ، کرنٹ و بقایا جات کی مد میں اب تک ہونے والی وصولی کا تفصیلی جائز ہ لیا گیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:14سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker