تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:دانش سکول منصوبہ حکومت پنجاب کا عظیم مشن ہے، DCO

ڈیرہ غازیخان ( جنید ملک سے ). ڈی سی او افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ دانش سکول منصوبہ حکومت پنجاب کا عظیم مشن ہے جس کی تکمیل سے اس علاقہ کے وسائل سے محروم ہونہار طلباؤ طالبات معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے . انہوں نے یہ بات دانش سکول کے معائنہ کے موقع پر کہی . ڈی سی او نے کہاکہ دانش سکول کا تمام سول ورک مکمل کر لیاگیاہے اور فراہمی و نکاسی آب سمیت الیکٹریسٹی ورک کی مکمل ٹیسٹنگ کے بعد اسے 20 نومبر کو دانش سکول اتھارٹی کے حوالے کر دیا جائے گا . انہوں نے کہاکہ دانش سکول میں یکم دسمبر سے کلاسز کا اجراء کر دیا جائے گا اس سلسلے میں چھٹی کلاس میں داخلہ کیلئے اہل طلباؤطالبات کے انتخاب سمیت اساتذہ و سٹاف کی بھرتی کا کام مکمل کر لیاگیاہے . افتخار علی سہونے تعمیراتی کمپنی اور نیسپاک کے انجینئروں کو سکول میں لان ، سپورٹس گراونڈز اور سڑکوں کے کنارے گرین بیلٹس کی تیاری کا کام آئندہ دو روز تک مکمل کرنے کی ہدایت کی . قبل ازیں ڈی سی او نے سنٹرآف ایکسی لینس بوائز ہائی سکول نمبر 1 کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا . اس موقع پر منصوبہ کے کنسلٹنٹ نیسپاک کے انجینئروں نے بتایاکہ منصوبے کا تمام تعمیراتی کام مکمل کر لیاگیا ہے. ڈی سی او نے ہدایت کی کہ بوائز ہائی سکول نمبر 1 کے کنسٹرکشن ورک سے متاثرہ تمام گراونڈز کو اصلی حالت میں بحال کر نے کیلئے وہاں گھاس اور پودے لگائے جائیں نیز منصوبہ کے سکوپ آف ورک کے مطابق وہاں گرین بیلٹس اور ٹری پلانٹیشن سکیم کو جلد مکمل کیاجائے گا. ڈی سی او نے سنٹرآف ایکسی لینس گورنمنٹ گرلز سنٹر ل ماڈل سکول منصوبہ پر کام کی سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور نگران انجینئروں و کنسٹرکشن کمپنی کو منصوبے کے تمام تعمیراتی کام کی تکمیل کیلئے 30 نومبر کی قطعی ڈیڈ لائن دی .

یہ بھی پڑھیں  حکومت 2020 کو پاکستانی ثقافت سے منسوب کرے: عارف لوہار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker