تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد: ضلع میں گندم کی سرکاری خریداری کے تمام تر انتظامات ڈی سی او نسیم صادق

فیصل آباد ﴿بیورورپوٹ﴾ ڈی سی او نسیم صادق نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم کی سرکاری خریداری کے تمام تر انتظامات مکمل ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ گندم کے کاشت کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے یہ بات جڑانوالہ میں تارڈ زرعی فارم میں گندم کی کٹائی کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت ڈاکٹر اشتیاق حسن،ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ آصف تارڈ، ڈی او سوشل ویلفیئر سرفراز حمد، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر انتسار ضمیر، رائے شاہد خضر، چوہدری انور سکھیرا، رائو منور خاں سمیت زمینداروں اورکاشت کاروں کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت زمینداروں اور کسانوں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن سرسبز پنجاب اور زرعی شعبے میں انقلاب لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں پانی چوری کی روک تھام اور ٹیک پر بسنے والے کسانوں کو بلاتفریق پانی کی فراہمی کے سلسلے میں ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ ڈی سی او نے مزید کہا کہ جعلی کھادوں اور جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے محکمہ زراعت کو متحرک کردیاگیا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر تارڈ زرعی فارم کے چیف ایگزیکٹو مثالی کاشت کار چوہدری سرفراز تارڈ نے ڈی سی او کو کسانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی سی او نسیم صادق نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔بعد ازاں گندم کی خریداری کے سلسلے میں تحصیل میںکئے گئے اقدامات کے بارے میں ڈی سی او کو بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری میچ کل کھیلا جائے گا

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker