تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:ڈی سی او آفس چراغ تلے اندھیرا

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈی سی او آفس چراغ تلے اندھیرا ‘چار ٹاؤنوں کے رجسٹری کلرکوں نے کرپشن کی انتہا کر دی ‘رشوت اور سفارش کے بل بوتے پر سالہا سال سے تعینات لاکھ پتی بن گئے ۔ تفصیل کے مطابق اروپ ٹاؤن کھیالی شاہ پور ٹاؤن ‘نندی پور ٹاؤن ‘قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن کے رجسٹری کلرک جو کہ سالہا سال سے انہی سیٹوں پر تعینات لوٹ مار ‘کرپشن کی انتہا کر دی ۔ دو دو موبائل سیٹ ‘لاکھوں کا بینک بیلنس مہنگی گاڑیوں پر گھومنا ان کا معمول بن گیا ۔ رجسٹریوں کی منہ مانگی فیس وصول کرنے لگے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹاؤن ناظمین کے یہ چہیتے کلرک ہیں ۔ ناظمین چلے گئے مگر یہ اب بھی ناظمین کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں ۔ یہ ڈی سی او آفس کے قریب وکلاء کے چیمبروں میں کرائے پر دفتر لیکر سرکاری ریکوری کر رہے ہیں اور ریونیو میں ریکارڈ کمی ہو رہی ہے ۔ افسران کی بھی انہیں مکمل طور پر آشیر باد حاصل ہے ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  محکمہ صحت اور کھربوں کا قومی نقصان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker