شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیر:وفاقی محتسب کابڑہتی ہوئی تجاوزات کے خاتمے کیلئےDCOقصورکوعمل درآمد کاحکم

بھائی پھیر:وفاقی محتسب کابڑہتی ہوئی تجاوزات کے خاتمے کیلئےDCOقصورکوعمل درآمد کاحکم

بھائی پھیرو(نامہ نگار)وفاقی محتسب نے جمبر کلاں میں جمبر چھانگا مانگا چوک سے گلشن اڈا روڈ پر بڑہتی ہوئی تجاوزات کے خاتمے کیلئے ڈی سی او قصور کو فوری طور پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا ۔یاد رہے کہ مذکورہ سڑک محکمہ مال کے ریکارڈ میں ساٹھ فٹ چوڑی ہے جو اب سکڑ کر دس فٹ رہ گئی ہے تفصیلات کے مطابق جمبر کلاں کی آبادی پچاس ہزار افراد پر مشتمل ہے جمبر کلاں اور خورد گاؤں کے درمیان سے نکلنے والی سڑک محکمہ مال کے کاغذات میں ساٹھ فٹ سے بھی زیادہ چوڑی ہے مگر قبضہ گروپوں نے اس پر قبضہ کرتے ہوئے اسے گھٹا کر صرف دس بارہ فٹ کردیا انجمن شہریاں نے وفاقی محتسب اسلام آباد کو درخواست دی جنہوں نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی سی او قصور کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ سڑک کو واگزار کروائیں اور اس کی رپورٹ کریں ۔انجمن حقوق شہریاں کے صدر رانا عبدالوحید خاں نائب صدررانا دلشاد عرف نکو،مدر اینڈ چائیلڈ کیر فاؤنڈیشن کے صدر رانا سجاد وغیرہ نے مطالبہ کیا ہے ناجائز تجاوزات کو ختم کیاجائے

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:صحافی اپنی قلم سے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں دعوت اسلامی کی مدد کریں