تازہ ترینعلاقائی

ڈی سی او لاہور نے جعلی پیروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا

dco lahoreلاہور(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر لاہور نورالامین مینگل نے شہر بھر کے تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو جعلی پیروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو حکم دیا ہے کہ تین یوم کے اندر جعلی پیروں کیخلاف کارروائی کر کے ڈی سی او آفس میں رپورٹ جمع کرائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ٹاؤن ہال میں جعلی پیروں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز، ٹی او آرز او رضلعی حکومت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹرز کوہدایت کی ہے کہ جعلی پیروں کو گرفتار کر کے ان کے آستانے سیل کر دئیے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کو جعلی پیروں کے نرغے سے آزاد کرانا ضلعی حکومت کی ترجیح ہے۔ نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ شہری جعلی پیروں کی باتوں میں نہ آئیں اور جعلی پیروں سے متعلق متعلقہ ٹاؤنز آفیسرز کو آگاہ کریں تاکہ ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ جو ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر زیادہ جعلی پیر پکڑے گا اور اس کے خلاف دفعہ 420کے مقدمات درج کرائے گا اسے انعامات اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  آئین کے علاوہ کوئی راستہ قبول نہیں،چیف جسٹس افتخارچوہدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker