تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو برداشت نہیں کیاجائیگا، DCO

Dco Metting Prise Control Commجھنگ(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر مقبول احمد دھاولہ نے کہا ہے کہ تاجروں اور دکانداروں کی طرف سے خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگاپرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعقلہ افسران روزانہ کی بنیاد پر سبز منڈیوں ،مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مارکر صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔یہ بات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے ای ڈی اوز،ضلعی افسران ،اسسٹنٹ کمشنرز،انجمن تاجران،کریانہ ایسوسی ایشن،انجمن قصاباں،اور صارفین کے نمائندوں کے علاوہ ٹی ایم اوز اور سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صارفین کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ہفتہ میں تین دن منعقد کئے جانے والے "سہولت بازاروں”کو نہ صرف صارفین کیلئے فائدہ مند بلکہ دکانداروں کیلئے بھی پر کشش بنایا جارہا ہے تاکہ وہ عام بازاروں سے کم نرخوں پر زیادہ مقدار میں اشیائے خوردنوش فروخت کرکے جائز منافع کے ساتھ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سے کہا کہ سبزیات ،فروٹ،چکن اور انڈوں کے روزانہ کی بنیاد مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ریٹ لسٹیں روزانہ صبح آٹھ بجے تک تیار کرکے دکانداروں کو فراہم کی جائیں اور انہیں مذکورہ ریٹ لسٹیں اپنی دکانوں اور دستی ریڑھیوں پر نمایاں آویزاں کرنے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے صارفین کو ان لسٹوں کے مطابق اشیائے فراہم کرنے کا پابندبنایا جائے ۔انہوں نے پرائس مجسٹریٹس پر زور دیا کہ وہ روزانہ مارکیٹوں اور بازاروں میں پولیس کے ہمراہ چھاپے مار کر مقرر کردہ ریٹ لسٹوں کے مطابق صارفین کو اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور جو دکاندارکم تولنے اور ناجائز منافع خوری کا مرتکب پایا جائے تو اسے معمولی جرمانے کرنے کی بجائے حوالہ پولیس کرکے اس کے خلاف پرچے درج کروائیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں پر زوردیا کہ روزانہ پٹرول پمپوں پر چھاپے مار کر نہ صرف انکے پیمانے چیک کریں بلکہ اوگرہ کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے زائدقیمت پر پٹرول اورڈیزل فروخت کرنے والے پٹرول پمپ سیل کرکے انکے مالکان کے خلاف پرچے درج کروائیں اس ضمن میں ہر گزکسی قسم کا دباؤیا رو رعایت نہ برتی جائے۔علاوہ ازیں اربن اور رورل ایریا میں کھلے عام پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی موجودہ قیمتوں کا جائزہ بھی لیا گیا اور انجمن تاجران و صارفین کے نمائندوں کے صلاح مشورہ سے کئی ایک اشیاء کے نرخ نئے سرے سے مقرر کئے گئے۔انہوں نے محکمہ انٹر پرائز رز کو ہدایت کی کہ بیکری اور سویٹس شاپس کا وزٹ کرکے وہاں پر فروخت ہونے والی اشیاء کے ریٹ مقرر کرنے کیلئے جلد رپورٹ تیا رکرکے انہیں ارسال کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  شیخ رشید کی وجھہ سےایفیڈرین کیس میں ملوث کیا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker