تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:صحت مند بچوں سے ہی صحت مند معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے،ڈی سی او

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ والدین اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں،محکمہ صحت نو بیماریوں کے حفاظتی ٹیکے مفت لگارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کے زیر اہتمام حفاظتی ٹیکوں سے متعلق سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اطہر، ڈی او سوشل ویلفیئر رانا محمد اشرف، ایم ایس ڈی ایچ کیو اوکاڑہ، ایم ایس دیپالپور اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ صحت مند بچوں سے ہی صحت مند معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے، ویکسین بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے اور ان کو بیماریوں سے بچاتی ہے۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال نمونیہ کی ویکسین ’’نیمو کوکل‘‘کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی قیمت چار ہزار سے زیادہ ہے لیکن محکمہ صحت اس کا بالکل مفت لگارہا ہے۔ای ڈی او ہیلتھ نے کہا کہ ضلع کے ساڑھے چار لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے لگوانے سے بچوں کی قوت مدافعت میں عمر بھر کے لئے اضافہ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین فرض ادا کرتے ہوئے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا کر بیماری اور معذوری سے بچائیں

یہ بھی پڑھیں  حکومت حج یا عمرہ ویزے کی کوئی فیس وصول نہیں کرتی: سعودی وزیرحج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker