تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: ضلع کے88 دیہات کو ماڈل بنایا جائے گا،ڈی سی او

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ اوکاڑہ کے دیہات کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کے88 دیہات کو ماڈل بنایا جائے گا۔سینٹری انسپکٹر،ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر اور این جی اوز مل کردیہات کو خوبصورت بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر،سینٹری انسپکٹرز اور این جی اوز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی او سوشل ویلفیئر رانا اشرف جاوید،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اطہر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او سید گلزار حسین شاہ نے کہا کہ ماڈل دیہات کے لئے گاؤں کے امام مسجد،نمبردار اور چیئرمین یونین کونسل پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے گاؤں کے لوگ بھی تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز دیہات کے لوگوں کو صحت و صفائی اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کریں

یہ بھی پڑھیں  دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ سجنے کو تیار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker