تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:کشمیریوں نے اپنی آزادی کے حصول کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ڈی سی او

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ مظلوم اور نہتے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کیلئے قربانیوں اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے بلند کی گئی آواز کی پاکستان کا بچہ بچہ حمایت کرتا رہے گا تاوقتیکہ کشمیری اپنا حق حاصل نہ کر لیں۔ کشمیریوں نے اپنی آزادی کے حصول کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور پاکستان نے ہر پلیٹ فارم سے ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر پر پورے پاکستان کا یکجان ہو کر کشمیر کے عوام کی حمایت کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وطن عزیز کا ہر شخص کشمیریوں کو آزاد اور سرخرودیکھنا چاہتا ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ کبڈی میچ کے کھلاڑیوں اور شائقین سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔ سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کو تنہانہیں چھوڑ سکتے خطہ میں پائیدار امن ، خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کی روشنی میں حل کیا جائے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button