تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ترقیاتی منصوبوں کو عوامی مفاد کے پیش نظر ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائے، DCO

Okara Photoاوکاڑا(چیف رپورٹر پنجاب)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ ایم پی اے، ایم این اے سکیم کے تحت محکمہ تعلیم، صحت ، پینے کے صاف پانی، نکاسی آب کے منصوبوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو عوامی مفاد کے پیش نظر ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور کوالٹی کو مدنظر رکھا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم این اے محمد عارف چوہدری، راؤ محمد اجمل ، سید عاشق حسین کرمانی، ایم پی اے جاوید علاؤالدین، علی عباس کھوکھر، رائے نور محمد کھرل، میاں محمد منیر ، ڈی پی او بابربخت قریشی، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعیداللہ خان ، ای ڈی او ایجوکیشن افتخار بٹ، ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیر محمد شراوت ، ای ڈی او ورکس، ڈی او کالجز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ جن سکیموں کے ٹینڈر جاری نہیں ہوئے انکے ٹینڈر جلد جاری کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں سہولیات کی فراہمی، ادویات کی کمی کو پورا کرنے، ایمبولینسز کی مرمت کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن سنٹر دیپالپور کیلئے گاڑی فراہم کیجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو ممبران کی تجاویز کی روشنی میں پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اجلاس میں ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker