تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:پولیواورخسرہ کے خاتمہ کے لیے محکمے اورشہری محکمہ صحت کےساتھ تعاون کریں،DCO

Okara Photoاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفسیر سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضلع سے پولیو اور خسرہ کے خاتمہ کے لیے تمام محکمے اور شہری محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پولیو اور خسرہ کا خاتمہ ممکن ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں منعقدی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا اجلاس میں ڈی سی او عبدالغفور چوہدری، ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان، ای ڈی او ایجوکیشن مصباح طلعت ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اطہر ، ایم ایس ڈی ایچ کیو قاری عباس، ااور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی ڈی سی او نے کہا کہ خسرہ اور پولیو مہم کی کیبل پر تشہیر کی جائے اورمساجد میں بھی اعلانات کرائے جائیں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے اجلاس کو بتایا کہ خسرہ سے بچاؤ اور آگاہی سے متعلق سی ڈیز کیبل پر چلائی جا رہی ہیں۔ ڈی سی او نے کہا کہ شہری علاقوں کے علاوہ دور دراز کے دیہات میں بھی بچوں کو خسرہ اور پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے اقدامات کیے جائیں تا کہ کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہ آسکے اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ نے خسرہ اور پولیو کے خاتمہ کے لیے محکمہ صحت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں ڈی سی او سید گلزار حسین شاہ کو بریفنگ دی*

یہ بھی پڑھیں  ’’بچہ تو غیر سیاسی تھا‘‘

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker