تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر چیک کئےجارہے، ڈی سی او

DCO Okaraاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہاہے کہ منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر چیک کئے جا رہے ہیں،عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی کے دورے کے دوران کیا ۔ای ڈی سی شاہد زمان لک ،اسسٹنٹ کمشنر طاہر امین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائیت پر سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ڈی سی او نے کہا کہ کسانوں کی منڈی تک براہ راست رسائی ممکن بنائی جائے گی تاکہ قیمتوں میں کمی لائی جا سکے انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹریوں کو ہدائیت کی کہ متحرک ہو کر قیمتوں میں کمی کے لئے لائحہ عمل مرتب کریں ،نرخ نامے آویزاں کروائیں اور بولی کی کاروائی کے دوران موجودگی یقینی بنائیں انہوں نے ای ڈی سی او اسسٹنٹ کمشنر کو ہدائیت کی کہ روزانہ قیمتوں کو چیک کر کے رپورٹ پیش کی جائے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:علاقہ بھر میں جشن عید میلادالنبی منانے کی تیاریاں عروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker