تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:شرپسند عناصرکی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائےجائیں گے، DCO

DCO Okaraاوکاڑہ(محمدمظہررشید سے)ڈسٹرکٹ کوارڈ ینیشن آفیسر سرادر سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ امن کی خواہش کی عملی تعمیر کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ کو خلوص محبت سے جدوجہد اور کوشش کرنا ہو گی۔شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اس ملک کی ترقی وخوشحالی امن وسلامتی اور عوامی فلاح وبہود کے لیے مختلف مذاہب نظریات اور عقائد رکھنے والے تمام پاکستانیوں کا کلیدی کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی پی او بابر بخت قریشی ڈی او سی سمیت تمام مکاتب فکر کے نمائندہ علماء کرام ،تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔سردار سیف اللہ ڈوگرنے کہا کہ اسلام مخالف اور ملک دشمن قوتیں ہمارے امن کو تباہ کرنے اور بھائی چارہ کی فضا کو برباد کرنے کے درپے ہیں سماج دشمن عناصر کی مذموم سازشوں کو مل کر نا کام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ احتجاج ریکارڈ کرنا ہر طبقہ کا حق ہے لیکن کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر ہونے والے واقعات سے اوکاڑہ میں بھی بے چینی کی فضارہی ہے لیکن امن کمیٹی کے مؤثر اقدامات کی بدولت امن وامان کی صورت حال مذید بہتر ہوئی ہے اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے اراکین نے امن کی فضا کو مزیدپروان چڑھانے کے لیے تجاویز پیش کیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!