تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ضلع بھرکے صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ڈی سی او

اوکاڑہ(محمدمظہررشید سے) ڈی سی او اوکاڑہ سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ضلع بھرکے صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے ، اپنی تعیناتی کے دوران بھرپور کوشش کرونگاکہ اوکاڑہ میں صحافیوں کیلئے کالونی کا مسئلہ حل ہو، صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے،صحافیوں اور ان کے خاندان کے علاج معالجہ کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں صحافیوں کو فوری طور پرطبی امداد مہیا کی جائیگی،ڈسٹر کٹ یو نین آف جر نلسٹس نے ضلع بھر کے صحا فیو ں کو ایک خوبصورت لڑی میں پرو دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹر کٹ یو نین آف جر نلسٹس اوکاڑہ کے عہد ید اران کی تقر یب حلف وفاداری سے بلدیہ ریسٹ ہاؤس میں خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ریجنل یو نین آف جرنلسٹس پنجاب کے صدر شفقت حسین گیلانی نے کہاکہ حکومت فوری طور پر پنجاب بھر کے صحا فیو ں کی انشورنش اور ہر ضلع میں صحا فی کا لو نی بنانے کا اعلان کر ے اس کے لیے آریو جے کے پلیٹ فارم سے ایک تحریک شروع کر رہے ہیں جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی ،ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے صدر رائے محمد شفیع کھرل نے کہاکہ صحا فیو ں نے جس طرح بہت کم عرصہ میں قربانیاں دے کر کام کیا ہے اس کو دیکھ کر حسرت ہو تی ہے کہ میں بھی وکیل کے بجائے صحا فی ہو تا ۔لا ہور کے سینئر صحا فی راجہ ریاض نے کہاکہ علاقائی صحا فی ہی اصل میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں ،بڑے شہریوں کی نسبت چھوٹے شہر وں میں صحافیو ں کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔سینئر نائب صدرآریو جے پنجاب سجاد کھرل نے کہاکہ صحا فی کالو نی ،صحت ،تعلیم اور انشورنش صحا فیو ں کا بنیادی حق ہے اس کو ہر صورت حا صل کر یں گے ۔تقریب میں عہدیداران سے حلف ڈی سی سردار سیف اللہ ڈوگر اور ایم پی اے سید رضا علی گیلانی نے لیا تقریب میں سابق ایم این اے سجاد الحسن ،سابق تحصیل ناظم راؤ جمیل اختر،مہر عبدالستار،اظہر محمود چوہدری ضلعی انتظامیہ ،پولیس افسران ،مذہبی ،سماجی ،سیاسی ،کاروباری شخصیات سمیت شہر بھر سے مختلف شعبہ زند گی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد اور ضلع بھر کے سینئر صحا فیو ں نے شرکت کی *

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،DCO

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker