اوکاڑا(چیف رپورٹرپنجاب) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ تمام ضلعی محکموں کے افسران اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ڈسپلن کا برقرار رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ ضلعی محکموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سٹیزن فیڈ بیک ماڈل پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف محکمہ جات کے خلاف عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔انہوں نے ای دی او ایجوکیشن کو ہدائیت کی کہ سکولوں کی مانیٹرنگ کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ڈی سی او نے کہا کہ سرکاری افسران غیر ضروری غیر حاضری سے گریز کریں اور دفاتر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔اجلاس میں ڈی سی او نے ای ڈی او ایجوکیشن ،ای ڈی او زراعت اور اے سی دیپالپور کی کارکردگی کو سراہا۔
You must be logged in to post a comment.