تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:محکمہ صحت ڈینگی کیخلاف مہم کا بھرپور طریقےسےآغاز کرے، سید گلزارحسین شاہ

Okara Photoاوکاڑا( چیف رپورٹر پنجاب) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت ڈینگی کے خلاف مہم کا بھر پور طریقے سے آغاز کرئے اور ڈینگی لارواکی نشاندہی کے لئے جلد از جلد سروے مکمل کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں ڈینگی کے خاتمہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر ظہیر اے ملک،اے سی صاحبان،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اطہر ،اے ڈی ایل جی رانا شاہد مسعود،ڈی او سوشل ویلفیئر رانا اشرف جاوید اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کو ہدائیت کی کہ ٹائر شاپس،کباڑ خانے،نرسریوں اور قبرستانوں کا دورہ کر کے لاروا انسددا کو چیک کیا جائے اور نشاندہی ہونے پر متاثرہ علاقہ میں فوری سپرے کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھر پور مہم چلائی جائے اور تمام سرکاری محکمے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے بھرپور کردار ادا کریں ۔ ڈی سی او نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدائیت کی کہ سکولوں میں بچوں کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے لیکچرز دئیے جائیں۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل آفیسرز،سکولوں،ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرزاور سی ڈی سی کے انسپکٹرز کو ٹریننگ دی جا چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمہ کء لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی یہ ٹیمیں شہری و دیہی علاقوں میں گھر گھر جا کر سروے کریں گی اور لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اور لاروا انسداد کے بارے میں آگاہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں  ویلنٹائن ڈے۔ اسلامی معاشرہ کیلئے ناسور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker