تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:الیکشن کےموقع پرپولنگ اسٹیشنوں پروڈیو کیمرے نصب کئےجائیں گے،DCO

okaraاوکاڑا (محمد مظہر رشید) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفسیر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے موقع پر پولنگ اسٹیشنوں پر وڈیو کیمرے نصب کئے جائیں گے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں وڈیو فوٹیج الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا احسان بھٹہ نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنوں کی سیکورٹی کے لیے پلان ترتیب دیا گیا ہے اور تینوں تحصیلوں کے ریٹرننگ افسران کو ٹرانسپورٹ ،بیلٹ پیپرز اور دیگر متعلقہ سامان فراہم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران تمام ضلعی افسران اپنے فرائض پوری ذمہ داری سے انجام دیں اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ڈی سی او نے کہا کہ الیکشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے ضابطہ کی خلاف ورزی کی صورت میں اطلاع الیکشن سیل کے نمبر 044-9200119پر کی جا سکتی ہے *

یہ بھی پڑھیں  جنرل مشرف کیخلاف مقدمہ حکومت کیلئے کانٹوں کاہار بن جائے گا، چودھری شجاعت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker