تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،DCO

Okara Photo 18-6-2013اوکاڑہ (شہباز ساجدچیف رپورٹر پنجاب)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر اوکاڑہ احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کی مہم میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ محکمہ صحت کی خسرہ سے بچاؤ مہم کی دیگرمحکموں کے افسران بھرپور مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خسرہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او نے کہا کہ کسی جگہ کوئی بچہ ویکسین پینے سے رہ گیا تو اس کا ذمہ دار متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہو گا۔انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعد اللہ خان کو ہدایت کی کہ جن علاقوں میں والدین بچوں کو قطرے پلانے سے انکاری ہوں وہاں خود جاکر والدین کوویکسین کی افادیت اور نہ پلانے کے صورت میں بچوں کو اپاہج کرنے والے خطرات سے آگاہ کریں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ پر مشتمل کمیٹی ڈی ایچ کیو ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور بنیادی مراکز صحت کا دورہ کر یں گے اور وہاں ویکسین کی دستیابی کو چیک کریں گے ۔ایم ایس کمیٹی کو ویکسین کی دستیابی اور کوالٹی کا سرٹیفکیٹ دے گا ۔ ویکسین مہیا کر نیوالی فارماکمپنی سے ویکسین کی صحیح حالت کا سرٹیفکیٹ لیا جا ئیگا۔ ای ڈی او ہیلتھ نے ڈی سی او بتایا کہ فرائض سے غفلت برتنے پر دو ویکسینیٹر کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے اور متعدد ویکسینیٹر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی سی او نے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں عملہ کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر سٹا ف کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button