تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:شہر کے پارکوں کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جائے، ڈی سی او

اوکاڑہ(بیوروچیف)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ شہر کے پارکوں کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے ساتھ ساتھ شہر کے داخلی ، خارجی راستوں سے ملحقہ پارکس کو ہارٹیکلچر کا شاہکار بنانے کیلئے تمام متعلقہ محکمے باہمی ربط و رابطہ سے اقدامات کریں۔ پارکس میں واکنگ ٹریکس اور جاگنگ ٹریکس کو متعلقہ ماہرین کی زیر نگرانی ڈویلپ کیا جائے پارکس میں پھولدار پودے اس انداز سے لگائے جائیں کہ وہ پارکس کی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اس کی مجموعی ہیت میں ایک دیدہ زیب اور خوبصورت اضافہ معلوم ہوں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارکس کی دیواروں پر وال چاکنگ فوری ختم کی جائے اورجو پرائیویٹ کمپنیاں پارکس کے ساتھ اپنی اشتہاری مہم کو جاری رکھنے کی خواہشمند ہیں وہ متعلقہ ادارے کی منظوری سے ماسٹر پلان کے مطابق اپنی اشتہاری مہم کو ڈیزائن کریں ۔ سردار سیف اللہ ڈوگر نے اقبال پارک، ٹرائی اینگل پارک ،صفدر شہید پارک ، جی ٹی روڈ کے ساتھ ملحقہ بائی پاس پارکس کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button