تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ڈی سی او گلزار حسین شاہ کا پولیو کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد

Okara-pic-04-01-2013 (1)اوکاڑا(ڈسٹرکٹ رپورٹر/نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسیئن کے قطرے پلانے کی مہم کے دوران محکمہ صحت کو عملہ اور موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسیئن کے قطرے پلائیں اور محکمہ صحت کے افسران پولیو مہم کے دوران ذاتی طور پر نگرانی کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان،ڈی او سی عبد الغفور چوہدری،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر ،اے سی او کاڑا رعنا حمید،ڈی او سوشل ویلفیئر رانا اشرف جاوید ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر فرہاد ،این جی اوز کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے پلان بنایا جائے اور کنٹرول روم قائم کیا جائے۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر نے ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ پولیو مہم کے دوران چار لاکھ 74ہزار233بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسئین کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس مقصد کے لئے 961موبائل ٹیمیں 136فکسڈ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد:سیشن کورٹ کا جیوانتظامیہ،شائستہ لودھی اورویناملک کے خلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker