تازہ ترینعلاقائی

رحیم یار خان:منچن بند سپرکے کٹاؤ پرقابو پالیا گیا ہے، ڈی سی او نبیل جاوید

picرحیم یار خان(نامہ نگار) ڈی سی او نبیل جاوید نے کہاہے کہ منچن بند سپرکے کٹاؤ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز دریائے سندھ منچن بند سپرنمبر5پر شدید کٹاؤ جاری تھا جس کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دریائی کٹاؤ کا جائزہ لیا اور فوری طور پر ایس ای انہار،ایکسےئن انہاراور دیگر متعلقہ افسران کوموقع پر طلب کر کے فوری طور پر بند کومحفوظ کرنے کے لئے کام کاآغاز کر دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ انہار،ورکس اینڈ سروسز،ٹی ایم اے رحیم یار خان،خانپور،ریسکیو1122، محکمہ پولیس و دیگر نے بند کی مرمت کا کام شروع کر دیا اور مٹی اور پتھر ڈال کر منچن بند سپر نمبر 5بمقام بنوں دا ہٹ کو مظبوط کر لیا گیا جس سے آبادی محفوظ ہو گئی اور لوگ اپنے گھروں میں چلے گئے۔ڈی سی او نے کہاکہ اب منچن بند کی شب و روز نگرانی جاری ہے اور محکمہ انہار،زراعت و دیگر عملہ ڈیوٹی دے رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بند کی مرمت میں محکمہ انہار،ورکس اینڈ سروسز،ٹی ایم اے رحیم یار خان ،خانپور،ریسکیو1122،پولیس اور مشینری نے بھر پور محنت سے کام کیا اور بروقت کام کوتکمیلپرپہنچا کر نقصان سے بچایا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز رحیم یار خان ڈاکٹر جاوید احمد،اسسٹنٹ کمشنر خانپور،ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز ملک مہر محمد،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار، ڈی او لیبر عمران حیدر ٹیپو و دیگر بھی ڈی سی او کے ہمراہ موجود تھے۔ڈی سی او کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بنوں دا ہٹ میں محکمہ لائیو سٹاک کے ریلیف کیمپ میں چار سینٹرز پر مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی اور 3780مویشیوں کو ٹیکے لگائے گئے علاوہ ازیں محکمہ صحت کی طرف سے اس علاقے میں1240مریضوں کو چیک کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  غیرذمہ دارانہ بھارتی بیانات سے مذاکرات کی فضا خراب ہوئی، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker