تازہ ترینعلاقائی

ڈی سی او کا بنیادی مراکز صحت پر اچانک چھاپے ایک میڈیکل آفیسر سمیت 6ملازمین معطل اور سیالکوٹ سپورٹس کمپلکس کا بھی دورہ

dco sialkotسیا لکوٹ(سعید پاشا)ڈی سی او کا بنیادی مراکز صحت پر اچانک چھاپے ایک میڈیکل آفیسر سمیت 6ملازمین کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او افتخار علی ساہو نے آج صبح مختلف بنیادی مراکزصحت پر اچانک چھاپے مارے عملہ اور پولیو ٹیموں کی حاضری کی پڑتال کی ۔ چھاپوں کے دوران بنیادی مرکز صحت مراد کے میڈیکل آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر مومن علی بابراور لیڈی ہیلتھ ورکر سلمیٰ زبیری کو ڈیوٹی سے غائب ہونے جبکہ ایریا انچارج اور ویکسی نیٹرز کو غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پرمعطل کردیا۔ اسی طرح بنیادی مرکز صحت چٹی شیخاں فیل میل میڈیکل ٹیکنیشن راج دلاری کی پولیو مہم میں عدم دلچسپی اور لیڈی ہیلتھ سپراوئزر نازیہ منیر کو ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے کی پاداش میں فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ ڈی سی او نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے ملازمین کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا اور ان سے کسی قسم کی رورعایت نہیں برتی جائے گی ۔ بعد ازاں ڈی سی او سیالکوٹ نے گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں زیر تعمیر ملٹی پرپز ہال اور ایڈمن بلاک کا معائنہ کیا۔ ڈی سی او نے پرونشنل بلڈنگ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار کو مزید تیز کریں اور زیر تعمیر منصبوں کو مفاد عامہ میں مقررہ وقت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔ ڈی سی او نے سیالکوٹ سپورٹس کمپلکس کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ1دسمبرکو 7کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سیالکوٹ سپورٹس کمپلکس کو مکمل کرکے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا جائے گا جہاں پر شہر اقبال کے جوانوں کو مختلف انڈور گیم میں اپنی چھپی اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مواقع میسر آئے گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button