علاقائی

سیالکوٹ:کلاسوالہ تلونڈی عنایت خان روڈ کی تعمیرکا افتتاح

سیالکوٹ﴿ بیورو رپورٹ﴾ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سیالکوٹ مجاہد شیر دل نے کہا ہے کہ کلاسوالہ تلونڈی عنایت خان روڈ کی تعمیر پر 1کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ مارچ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بات آج مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری منور علی گل کے ہمراہ اس منصوبے کے افتتاح کے بعد مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور سمعیہ سلیم، ڈی او رروڈ سیالکوٹ محمدبخش سیال،صدر تحصیل بار کونسل پسرور چوہدری محمد اشرف سلہریا، جنرل سیکرٹری الیاس جٹھول اور خواجہ سعید بٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں اہل علاقہ بھی موجود تھے۔ڈی سی او سیالکوٹ نے یونین کونسل تلونڈی عنایت خان کی یونین کونسل کا دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیکرٹری یونین کونسل کو دو ہفتوں میں وقت دیا کہ وہ یونین کونسل میں صفائی کہ نظام کو بہتر بنائے بصورت دیگر اس کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر اہلیان بڈیانہ کے مطالبہ پر ڈی سی او سیالکوٹ مجاہد شیر نے ٹی ایم اے پسرور کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ کشمیری محلہ بڈیانہ کی تعمیر کا فوری طور پر تخمینہ لگوائیں اور اس منصوبے پر جلد کام شروع کریں۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:پسند کی شادی کرنے پرلڑکی کے بھائی نےفائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker