علاقائی

سرگودھا:ڈی سی اوسرگودھا نے ترقیاتی سکیموں پرکام پرعدم اطمینان،قومی ترقیاتی کاموں پربرہمی کااظہا ر کیا

سرگودھا﴿ تحصیل رپورٹ﴾ ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے ترقیاتی سکیموںپر کام کی رفتار پر عدم اطمینان اور قومی تعمیرکے محکموں کے ضلعی سربراہوں کے ساتھ برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ترقیاتی سکیموں کی مقررہ ہدف کے اندر تکمیل میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے صوبائی سطح پر ضلع سرگودہا کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ۔ وہ آج اپنے دفتر میں مختلف پروگراموں کے تحت ترقیاتی سکیموںپر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلہ میںایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جاوید افضل علوی ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد الیاس کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسرروڈز اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر امان اللہ خان نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیاکہ لارج سٹیز پیکج 2008-09 کے تحت ضلع سرگودہا میں ایم این اے ‘ ایم پی اے کی 87 سکیموںمیںسے 48 سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ۔ ان سکیموں کیلئے دس کروڑ روپے میں سے چھ کروڑ 27 لاکھ روپے کے فنڈز خرچ ہو چکے ہیں اور ان سکیموںپر 62 فیصد سے زیادہ کام ہو چکاہے ۔ اس پر وگرام کے تحت بیگم ذکیہ شاہنواز کی چار ‘ غلام نظام الدین سیالوی کی چھ ‘ شہزادی ٹوانہ کی بارہ ‘ سردار شفقت بلوچ کی 67 سکیموںپر کام شروع کیاگیا ۔اسی طرح رینوئل پروگرام برائے انٹر میڈیٹ سٹیز 2009-10 کے تحت 16سکیموں میں سے گیارہ سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جن کیلئے 60 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے تھے جس میں سے چودہ کروڑ 23 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے اور اب تک ان سکیموںپر گیارہ کروڑ 28 لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ ڈویلپمنٹ پیکج برائے ایم این اے ‘ ایم پی اے سال 2010-11 کے تحت ضلع سرگودہا میں 165 سکیموں کیلئے 32 کروڑ 49 لاکھ روپے جاری کئے گئے جن میںسے 20کروڑ 52 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں او ران سکیموں پر 63 فیصد کام مکمل کیا جاچکاہے۔اس پروگرام کے تحت سکولوں کیلئے اپ گریڈیشن کی 23 ‘ سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی میں 76‘روڈز کی 30 اورفراہمی ونکاسی آب کی 36سکیمیں شامل ہیں ۔اسی طرح ایم این اے ‘ ایم پی اے پیکج کے تحت 2011-12 کی 120 سکیموں کیلئے 22 کروڑ روپے میں سے 18 کروڑ 55 لاکھ روپے جاری کئے گئے اور 31 دسمبر تک ان سکیموں پر تین کروڑ 78 لاکھ روپے کے فنڈز خرچ ہو چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی خریداری کے لئے ایک کروڑ روپے کی منظوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker