تازہ ترینعلاقائی

:پتوکی D.D.O زراعت کاغلہ منڈی پتوکی میں کھاد مارکیٹ پر چھاپہ

pattokiپتوکی(نامہ نگار) D.D.O زراعت کاغلہ منڈی پتوکی میں کھاد مارکیٹ پر چھاپہ،کھاد اور زرعی ادویات کے لئے گئے نمونے کھاد ڈیلروں نے مقامی M.P.A کی معیت میں اسلحہ کے زور پر چھین لئے۔تھانہ سٹی پتوکی میں اندراج مقدمہ کے درخواست۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع پتوکی اعجاز علی نے مقامی پیسٹی سائیڈ کھاد مارکیٹ غلہ منڈی پتوکی کا دورہ کیا اور دو مختلف دکانوں عظیم زرعی مرکز اور انصاف ٹریڈرز سے زرعی دوائی اور کھاد کے نمونے لئے۔ نمونہ کے حصول کے فوری بعد ڈیلروں نے مقامی ایم پی اے کو مدد کے لئے بلا لیا۔جس نے سرکاری آفیسر و اہلکاروں کو سرکاری کام سے روکنے کے لئے ذاتی طور پر پہنچ کر اثر ورسوخ ڈالنے کی کوشش کی۔ حاصل شدہ نمونہ جات دوکانداروں کو واپس کرنے کے لئے کافی تکرار کیا۔مگر D.D.O زراعت نے اپنی محکمانہ ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے صاف انکار کر دیا۔ تو نو منتخب M.P.A کی معیت میں ڈیلران عبدالجبار، محمد اسلم ، عبدالرشید نے اسلحہ تان کر اور خطرناک نتائج اور جان سے مارنے کی دھکمیاں دیتے ہوئے سرکاری گاڑی میں رکھے ہوئے نمونہ جات چھین لئے۔ D.D.O زراعت اعجاز علی نے تمام ملزمان بشمول مقامی ایم پی اے کے خلاف تھانہ سٹی پتوکی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی۔

یہ بھی پڑھیں  خصوصی عدالت کا مشرف کو16 جنوری کو پیش ہونے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker