لاہور﴿کرائم رپورٹر﴾ گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی مبینہ خود کشی ، لاہور پولیس نے شفیق آباد میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد کرلیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شفیق آباد میں ایک گھر میں پولیس نے اطلاع ملنے پر تلاشی لی اور میاں بیوی کی لاشیں برآمد کرلیں پولیس کے مطابق مرنے والے افراد کی شناخت سنبل اور امیر خان کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے چار ماہ قبل گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کی تھی پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں افراد نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کی ہے ۔
You must be logged in to post a comment.