پاکستانتازہ ترین

دفاع پاکستان کونسل نے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف ستائیس مئی کو کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کی لانگ مارچ کمیٹی کے کنوینر لیاقت بلوچ نے لاہور میں شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے زیر اہتمام لانگ مارچ ستائیس مئی کو کراچی سے شروع ہو کر چھ جون کو پارلیمنٹ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گا، جہاں کونسل کے مرکزی قائدین آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مزار قائد کراچی سے شروع ہونے والا لانگ مارچ پہلے مرحلے میں اٹھائیس مئی کو سکھر، انتیس کو رحیم یار خان، تیس مئی کو بہاولپور، اکتیس مئی کو ملتان، یکم جون کو ساہیوال اور دو جون کو لاہور پہنچے گا۔ لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا اغاز چار جون کو لاہور سے ہو گا جو گوجرانوالہ سے ہوتا ہوا پانچ جون کو جہلم اور چھ جون کو پارلیمنٹ پریڈ گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  کچھ ’’لوح‘‘ کے بارے میں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker