تازہ ترینعلاقائی

جعلی ڈگری کی بنا پر مسلم لیگ (ق) کے ایم پی اے خالد محمود نااہل قرار

degreeلاہور(نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کی بنا پر مسلم لیگ (ق) کے ایم پی اے خالد محمود کو نااہل قرار دے دیا۔جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار محمد انور کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ خالد محمود نے 2008 میں پنجاب یونیورسٹی کی جعلی ڈگری پر الیکشن لڑا لہذا وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، اس لیے عدالت انہیں نااہل قرار دے، خالد محمود کے وکلاء کا کہنا تھا کہ اْن کی بی اے کی ڈگری اصلی ہے تاہم وہ اس حوالے سے شواہد عدالت میں پیش نہ کرسکے، عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد پی پی 78 جھنگ سے مسلم لیگ ق کے رکن خالد محمود کو نااہل قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں  سحر و افطار، نماز تراویح کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker