تازہ ترینعلاقائی

شیر گڑھ :شادی نہ کرانے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا، مجرم آلہ قتل سمیت گرفتار

شیر گڑھ﴿نامہ نگار﴾شیر گڑھ میں شاد نہ کرانے پر بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس نے مجرم کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ہاتھیان کے نواحی گائوں کودری میں دلبر جان کا بیٹا حلیم جان والد سے بار بار شدی کرانے کا مطالبہ کرتا تھا ۔الد کے انکار پر حلیم جان 30 بور پستول سے اس پر فائرنگ کی جس سے دلبرجان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس تھانہ چوکی ہاتھیان کے انچارج اے ایس آئی جاوید خان اطلاع ملتے ہی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور قاتل حلیم جان کو30 بور پستول ،22 عدد کارتوس اور ایک عدد کمانیدار چاقو برآمد کر کیا اور ملزم کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button