پاکستانتازہ ترین

یتیم بچی کے اغواء و زیادتی میں ملوث ملزم دلاور خاں کے متعلق مزید انکشافات

Dalawarگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) یتیم بچی کے اغواء و زیادتی میں ملوث ملزم دلاور خاں کے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں ‘کہ ملزم نے درجنوں افراد کو بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹ لیے ہیں ۔ جس پر ملزم دلاور کیخلاف تھانہ صدر وزیر آباد اورتھانہ رحمانیہ گجرات میں بھی مقدمات درج ہیں ۔ ملزم دلاور نے فراڈ کیلئے متعدد شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا رکھے ہیں ۔ ایک کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر 34201-7247784-3 پر نام دلاور خاں ولدیت محمد بشیر سکنہ نور پور شرقی گجرات ‘جبکہ دوسرے شناختی کارڈ نمبر 34202-3525560-1 پر نام اظہر پرویز ولدیت محمد اکرام قریشی اور ایڈریس لالہ موسی تحصیل کھاریاں گجرات درج ہے ۔ ان کارڈز کی مدد سے ملزم دلاور نے پاسپورٹ نمبری KC-864269 اور J-824563 ‘ GJ-4101842بنوا رکھے ہیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم دلاور کیخلاف تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج مقدمہ نمبر294/12 بجرم 496-A ت پ اور 376 ت پ کی مثل مقدمہ ہی کئی ماہ سے غائب ہے ۔ مدعی مقدمہ بیوہ تنزیلہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق اعلی پولیس آفیسر کی ایما پر S.i حافظ شبیر نے مثل اپنے قبضہ میں کر رکھی ہے اور اس کی کہیں شنوائی نہ ہو رہی ہے ۔ملزم دلاور کے متعلق مزید انکشافات کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان سے 8امیدوار پہلی بار سینیٹ کے رکن منتخب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker