پاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی دشمن، عقل سے عاری ٹولہ معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے:عثمان بزدار

لاہور3دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں  محنت اوراخلاص کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم پاکستان کی ترقی او رخوشحالی کی دشمن ہے۔ عقل سے عاری یہ ٹولہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ ان عناصر کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنا غیر آئینی اور غیر قانونی مطالبہ ہے۔ پی ڈی ایم سن لے کہ 2023تک عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے اور 2023 میں عام انتخابات میں پاکستان کے عوام ایک بار پھر تحریک انصاف کو پذیرائی دیں گے۔ سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اجتماع کرنا سیاسی حماقت ہے۔ عوام کی بات کرنے والوں کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے کیونکہ کوئی ذی شعور موجودہ حالات میں اجتماع کی بات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے کورونا کی پہلی لہر میں سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا گیا اور اب جبکہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آ رہی ہے لیکن اس کے باوجود اپوزیشن جلسے کر رہی ہے۔ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے اور اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ مقدم ہے اور عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  2015ء الیکشن کا سال نہیں ،حکومت کو مدت پوری کرنے دیں،امیر جماعت اسلامی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker