پاکستان

پنجاب: ڈینگی نے ایک بار پھر سے سر اٹھا لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سردی میں کمی آتے ہیں ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے 82 کیسز سامنے آ گئے ہیں 59 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں ایک مرتبہ پھر ڈینگی کے مریض پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ لاہور میں رپورٹ ہونیوالے 59 کیسز میں سے 41 میو ہسپتال 13 گنگارام تین سروسز ہسپتال جبکہ ایک ایک مریض جناح اور جنرل ہسپتال پہنچا ہے جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے 23 مریض زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب نے اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے ڈینگی کے مریضوں کے لیے این ایس ون ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا ہے۔ ماضی میں پلیٹ لٹس اور سی بی سی ٹیسٹ کے بعد اس بات کی تشخیص کی جاتی تھی کہ مریض ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہے یا نہیں دوسری جانب حکومت پنجاب نے ڈینگی سے بچاو کے لیے پیر کے روز عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے انٹرنیشنل کانفرنس طلب کر لیے جس میں مختلف ممالک سے 70 سے زائد طبی ماہرین شرکت کر رہے ہیں کانفرنس 29 فروری تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف نے سب سے بڑے الزام ’35پنکچر‘پرمعذرت کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker