تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ضلع میں کل سے انسداد ڈینگی مہم کا آغازکیاجارہاہے،ای ڈی اوہیلتھ

اوکاڑا﴿بیورورپورٹ﴾ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ظہیر اے ملک نے کہا ہے کہ ضلع میں کل 26اگست2012سے انسدا د ڈینگی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے اور تمام متعلقہ محکمے عوامی آگاہی اور انسداد لاروا سے متعلق باقاعدہ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے آرٹس کونسل میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کے کئے عوام میں شعور وآگاہی پیدا کرنے کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے گی اور تمام سرکاری محکمے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمداطہر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جن میں عوامی نمائندوں ،سیاسی کارکنوں کے علاوہ ضلعی انتطامیہ کے افسران بھی شامل ہوں گے اور یہ ٹیمیں ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں کا سروے کریں گی اور لوگوں کو ڈینگی سے بچائو کی حفاظتی تدابیر اور لاروا کے انسداد کے بارے آگاہ کریں گی#

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : عوامی خدمت ہر محکمے کا اولین فرض ہے . ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker