حیدرآباد(مانیٹرنگ سیل) صحافی ڈینیل پرل کے قتل میں ملوث ملزم شیخ عمر نے جیل میں خودکشی کی کوشش کی اور ملزم کے خلاف جیل انتظامیہ نے تھانہ بلدیہ میں مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس کے مطابق شیخ عمر نے گلے میں پھنداڈال کر خودکشی کی کوشش کی ۔یادرہے کہ شیخ عمرامریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے الزام میں سزائے موت کے قیدی ہیں ۔ڈینئل پرل کو کراچی میں جنوری 2001ءمیں قتل کیاگیاتھااور اُس کی لاش گورا قبرستان سے ملی تھی۔ اس سے قبل شیخ عمر کو دسمبر1999ءبھارتی جیل سے مبینہ دہشتگردوں نے آزاد کروایاتھا۔