تازہ ترینعلاقائی

ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ضلع کے مختلف مقامات پر لگائے گئے سہولت بازاروں کا جائزہ لیا

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ضلع کے مختلف مقامات پر لگائے گئے سہولت بازاروں کا جائزہ لیا وہاں پر آٹے ،چینی کے سٹالوں کے ساتھ ساتھ پھلوں ،سبزیوں اور کریانہ کے سٹالز پر اشیاءکی قیمتیں چیک کیں انہوں نے سہولت بازاروں میں آٹے ،چینی کی وافر فراہمی کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں محکمہ فوڈ کی جانب سے بنائے گئے آٹا ڈیلروں کو روزانہ کی بنیاد پر 8 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ سہولت بازاروں میں آٹے میں پھلوں سبزیوں اور کریانہ کی اشیاءوافر مقدار میں دستیاب ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں مصروف عمل ہیں ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کا تاثر دے کر مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں٭

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:بانی وقائد تحریک بلوچ اتحاد امن دوست شہید انور بھائی جان کی بارہویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker