تازہ ترینعلاقائی

ڈپٹی کمشنر عثمان علی کا اوکاڑہ اور گوگیرہ کے سہولت بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں کا دورہ

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے ) ڈپٹی کمشنر عثمان علی کا اوکاڑہ اور گوگیرہ کے سہولت بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں کا دورہ، سہولت بازاروں میں آٹے کی کوالٹی اور چینی کا وزن چیک کرنے کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں اشیاءضروریہ خصوصاََ چاول ،دالوں اور چینی کے نرخ چیک کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے عام صارفین سے اشیاءضروریہ کی دستیابی ،کوالٹی اور قیمتوں سے متعلق بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ بازاروں میں آٹے چینی سمیت اشیاءضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے ،پرائس مجسٹر یٹس سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر شعبے بھی فعال کردار ادا کریں گے عوا م کو ریلیف دیناور مصنوعی قلت کا تاثر پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں سے کوئی رعائیت نہیں کی جائے گی پرائس مجسٹریٹس کی کار کردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام گرانفروشی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور سرکاری نرخوں پر اشیاءضروریہ فروخت کرنے سے انکار کرنے والے دوکانداروں سے متعلق اپنی شکایات ڈسٹر کٹ کنٹرول روم نمبر 044-9200037 پر درج کرائیں ٭

یہ بھی پڑھیں  سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker