تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ بگٹی:قتل کے بدلے 13 بچیوں کو ونی کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ بگٹی (مانیٹرنگ سیل)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑمیں قبائلی جرگہ میں13 بچیوں کو ونی کردیا گیا ۔مقامی قبائلی راہنماء میرسرفراز مسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں گزشتہ ہفتہ ایم پی اے ڈیرہ بگٹی میر طارق مسوری کی سربراہی میں مسوری قبیلے کے دوگروپوں کے درمیان میرا خان نامی شخص کے قتل کے تصفیے کے لیے جرگہ منعقدکیاگیا جس میں ایک فریق پر 30 لاکھ روپے جرمانہ اور ان کے خاندان سے 13بچیوں کو ونی قرار دیا گیا ہے ۔دوسری جانب ایم پی ڈیرہ بگٹی میر طارق مسوری نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ تو اس قسم کا کوئی جرگہ بلایا ہے اور نہ ان کے علم میں اس قسم کی کوئی بات آئی ہے۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر قاسم بگٹی نے کہا ہے کہ قبائلی جرگہ میں 13 بچیوں کو ونی کرنے کے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، معاملے کی تحقیقات کے لیے نائب تحصیل دار کو تحقیقاتی افسر مقرر کرکے مذکورہ علاقے میں بھجوادیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پی ٹی آئی کے کامیاب جلسوں نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں ہیں،چوہدری ظہیراختر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker