تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:غازی میڈیکل کالج کی تعمیر میں حائل محکمہ انہارکی عمارتوں کی نیلامی شروع

dgkhanڈیرہ غازیخان( جنید ملک سے) غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان کی تعمیر میں حائل محکمہ انہار کی عمارتوں کی نیلامی اور انہدام شروع کر دیاگیاہے . بوائز ہاسٹل ، اکیڈمک اور ایڈمن بلاکس کی تعمیر 31مارچ تک مکمل کر کے انتظامیہ کے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن میں موجود خامیوں کو 20 فروری تک دور کرنے کی مہلت دی گئی ہے . 522 کنال پر محیط غازی میڈیکل کالج اور ضلعی صدر ہسپتال کے توسیعی منصوبے پر اڑھائی ارب روپے سے ز ائد رقم خرچ کی جا رہی ہے . یہ بات ڈی سی او افتخار علی سہو نے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران کہی . ڈی سی او نے کہاکہ ایکسیئن بلڈنگز اور ڈی ایم ایس مل کر ہر کمرے کا باریک بینی سے جائزہ لیں اور خامیوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کو دور کیا جائے . ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ اور ٹراما سنٹر میں ہر مریض کو فراہم سہولیات کا سٹیزن فیڈ بیک پر اندراج کیا جائے . ڈی سی اونے بتایاکہ ضلعی صدر ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ کو ایک روز کے اندر فنکشنل کر دیا جائے اوریہ جدید سہولت لاہور کے بعد ڈی جی خان میں فراہم کی گئی ہے . انہوں نے کہاکہ ضلعی صدر ہسپتال کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کرنے کیلئے ایکسپریس فیڈر کی تنصیب ایک ہفتے کے اندر کر لی جائے گی . علاوہ ازیں سنٹرز آف ایکسی لینس کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران ڈی سی او افتخارعلی سہو نے کہاکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 میں تعمیراتی کام مکمل کر لیاگیاہے جبکہ گرلز سنٹرل ماڈل سکول میں سنٹرآف ایکسی لینس کا تعمیراتی کام 20 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا. منصوبہ پر 34کروڑ روپے خر چ کیے جا رہے ہیں . اس موقع پر ایکسیئن بلڈنگز محمد نعیم ، قاضی عرفان ، ایم ایس ڈاکٹر صبغت اللہ ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر حامد حیات ، آر ای نیسپاک عبدالرشید بزدار اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے .

یہ بھی پڑھیں  عظیم ہیں وہ لوگ جو نفسانفسی کے دور میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں:اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker