تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:سیلاب سےمتاثرہ مکانوں کےمعاوضہ کیلئے مالی امداد کی تقسیم جمعہ تک مکمل ہوجائےگی

dg-khanڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ).ضلع ڈیرہ غازیخان میں سیلاب سے متاثرہ مکانوں کے معاوضہ کیلئے مالی امداد کی تقسیم جمعہ 18 جنوری تک مکمل کر لی جائے گی . اس سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازیخان میں خصوصی مرکز کام کر رہا ہے . یہ بات ڈی سی او افتخارعلی سہونے سنٹر میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر کہی . ڈی سی او نے کہاکہ حکومت پنجاب گھروں کی تعمیر کیلئے فی خاندان 40 ہزار روپے مالی امداد دے رہی ہے جس کی پہلی قسط 20 ہزار روپے متاثرین کو فراہم کرنے کا عمل آج جمعہ تک مکمل کر لیا جائے گا . انہوں نے بتایاکہ 2012 کے رودکوہی کے سیلاب سے ضلع ڈیرہ غازیخان کے ساڑھے سات ہزار گھرانے متاثر ہوئے جن کو مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے . اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محبوب عالم چودھری ،پی ڈی ایم اے کے ملک عبدالحمید ، فوکل پرسنمہر عزیزالرحمن سمرا ، بنک آف پنجاب کے نمائندہ یعقوب ناصر رانجھا اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  جسٹس دوست محمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker