تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:شادیوں میں ہوائی فائرنگ کےسدباب کیلئےعملی اقدامات اٹھائے جائیں

ڈیرہ غازیخان﴿ بیورو رپورٹ﴾.کمشنر طارق محمود خان نے ہدایت کی ہے کہ شادیوں اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے سدباب کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں سختی کی جائے اور قانون کی پابندی کرائی جائے اور شادی گھر رات دس بجے بند کرا دیئے جائیں اور ہوائی فائرنگ کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا . انہوں نے  یہ بات امن عامہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . کمشنر نے ہدایت کی کہ اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے پنجاب پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس مشترکہ طو رپر مہم چلائیں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے پولیس اور بی ایم پی کے دن اور رات کے گشت کو موثر اور فعال کیا جائے . انہوں نے بجلی کے ٹرانسفارمروں کی چوری روکنے کیلئے ٹرانسفارمرز کو ویلڈنگ کرنے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی . پی اے طارق علی بسرا نے اجلاس کو بتایاکہ قبائلی علاقہ میں مجموعی طو رپر امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ہے اور اس دفعہ زندہ پیر میں ناجائز اسلحہ کی خریدفروخت نہیں ہو ئی ہے . انہوں نے کہاکہ اشتہاریوں کی نقل و حمل کی خفیہ نگرانی کی جا رہی ہے اور دیگر صوبوں سے     ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقوں میں اشتہاریوں کو داخل نہیں ہونے دیا جار ہاہے . اجلاس کو بتایاگیاکہ عرس حضرت سخی سرور (رح)  بخیر و خوبی اختتام پذیر ہو گیاہے . اجلاس میں ڈی سی او ڈیرہ غازیخان محمدشاہد ،ڈی پی او چودھری محمد سلیم ، رسالدار وقار عزیز قیصرانی اور ڈی ایل جی الطاف اللہ خان نصوحہ کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی .

یہ بھی پڑھیں  سمندری:دن دیہاڑے مسلح ڈاکو جیو لرز سے 42تولے سو نا چھین کرفرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker