تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ اسماعیل خان : بارات کی بس کو حادثہ، 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی

ڈی آئی خان (مانیٹرنگ سیل)  ڈیرہ اسماعیل خان میں بارات کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، واقعے میں 4 بچے جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکو کے قریب بارات کی بس کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آگیا، واقعے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ دولہا اور دلہن سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے دولہا کے بھتیجے اور بھانجے ہیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button