تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ مراد جمالی:صحافی ملک اور قوم کے ترجمان ہیں، عبدالماجد خان ابڑو

dera murad jamaliڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) صوبائی حکومت کے مشیر زکواۃوعشروحج اوقاف اور بین الصوبائی میر عبدالماجد خان ابڑو نے کہاکہ صحافی ملک اور قوم کے ترجمان ہیں جو نامساجد حالات میں رہتے ہوئے بھی عوام کے مسائل حکام بالا تک پہچانے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ملک میں پرنٹ میڈیا کے بعد الیکڑانک میڈیا کے فعال کردار کے باعث عوام انصاف کیلئے پولیس عدالت کا رخ کرنے کے ساتھ ساتھ پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا کے ذریعے آوازحکا م بالا تک پہچانے کیلئے رسائی حاصل کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں نجی نیوز ٹیلی وژن دنیا نیوز کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر پریس کلب نصیرآباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے دنیا نیوز کے رپورٹر راجہ حنیف سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا میر عبدالماجد خان ابڑو نے کہاکہ ملک میں پرنٹ الیکڑانک میڈیا کے فعال کردار کے باعث عوام کو انصاف تک رسائی کیلئے مدد ملی ہے ملک کے پسماندہ علاقوں کے مسائل بھی حکام بالا تک بروقت پہنچ رہے ہیں اور کہاکہ ملک میں پرنٹ الیکڑانک میڈیا کے فعال کردارکی وجہ سے جمہوری نظام بھی مضبوط اور مستحکم ہوا ہے جس کی وجہ سے جمہوری نظام پر شب خون مارنے والوں کو بھی محتاط رہنا پڑ رہا ہے اور کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور اقدام کر رہی ہے انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی پریس کلب میں جدید خطوط پر استوار کانفرنس ھال تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button