تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ مراد جمالی:سردی کا موسم آتے ہی سٹی پولیس سو گئی چورسرگرم ہوگئے

dera murad jamaliڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) ڈیرہ مراد جمالی میں سردی کا موسم آتے ہی سٹی پولیس سو گئی چور سرگرم ہو گئے چوبیس گھنٹوں میں دو اساتذہ اکرام سمیت نصف درجن افراد کے موٹر سائیکل اڑا لیئے گئے اساتذہ اکرام نے پولیس کی بے ہسی موٹر سائیکلوں کی عدم برآمدگی کے خلاف احتجاج کے طور پر بلدیاتی انتخابات میں ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ سے ڈیرہ مراد جمالی میں سردی کے موسم کی آمد شروع ہوتے ہی موٹر سا ئیکل چور اپنی بلوں سے نکل آئے اچانک سٹی میں موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کوآیا ہے گزشتہ روز ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر سے ٹیچر علی احمد ماندائی کی موٹر سائیکل چور چوری کر کے لے گئے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں دو اساتذہ کرام سمیت نصف درجن افراد کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ہے لیکن نہ تو ،مسروقہ موٹر سائیکلیں اور نہ ہی ملزما ن کو گرفتار کر سکی ہے دریں گورنمنٹ ٹیچرز ایسویسی ایشن نصیرآباد ضلعی صدر خان محمد سیال نے صحافیوں سے باتی چیت کرتے ہوئے کہاکہ سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی اساتذہ کرام کے چوری ہونے والے موٹر سائیکل برآمد میں ناکام ہو چکی ہے اس لیئے مجبورا اساتذہ کرام نے سٹی پولیس کی بے ہسی اور موٹر سائیکلوں کی عدم برآمدگی کے خلاف احتجاج کے طور پر بلدیاتی انتخابات میں ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جس کی زمہ داری ایس ایچ اور سٹی ڈیرہ مراد جمالی پر عائد ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button