تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ مرادجمالی:منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود میں چوروں اور اہل خانہ کے درمیان ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ

ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار)منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود میں چوروں اور اہل خانہ کے درمیان ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ چوری خالی ہاتھ لوٹ گئے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ نہ سکی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق گوٹھ احمد شاہ لہڑی میں تین مسلح ڈاکوؤں سیفل خان رند کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہورہے کہ اہل خانہ جاگ گئے جس سے اہل خانہ اور چوروں کے درمیان ایک گھنٹہ سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا چور مجبوراََ خالی ہاتھ جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ نہ سکی واضع رہے کہ تحصیل منجھو شوری میں اچانک چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ راتوں کو خود جاگ کر پہرہ دینے لگے ہیں ڈی آئی جی نصیر آباد سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت اور اپوزیشن میں مفاہمت نہیں تو طالبان سے کیسے، قائد حذب اختلاف قومی اسمبلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker